افغانستان میں قیام امن کیلئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری، وزیر خارجہ
امریکی وفد اور وزارت خارجہ کےحکام کے درمیان ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل کیلئے اب تک کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد: افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس میں افغان امن مذاکرات پر ہونے والی اب تک کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد، اسلام آباد میں قائم وزارتِ خارجہ کے دفتر پہنچے، ان کے ہمراہ وفد میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور ڈیفنس اینڈ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نمائندے بھی شامل تھے۔
امریکی وفد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور دوران ملاقات افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں: افغان مفاہمتی عمل میں بھارتی کردار خارج از امکان، دفتر خارجہ