سائنس و ٹیکنالوجی

انسٹاگرام میں پہلی بار منفرد فیچر متعارف

یہ پہلا موقع ہے کہ سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن نے دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائیٹ فیس بک جیسا فیچر متعارف کرایا ہے

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام ویسے تو نت نئے اور منفرد فیچر کروانے میں کافی شہرت رکھتی ہے، تاہم اب اس ایپ نے اپنی ہی سوشل ویب سائیٹ فیس بک جیسا ایک فیچر متعارف کرادیا۔

انسٹاگرام نے جہاں رواں برس ’آسک می‘ جیسا فیچر متعارف کروایا تھا، وہیں سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن نے رواں برس آرکائیو سمیت ڈاؤن لوڈ ڈیٹا کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔

تاہم اب اس ایپلی کیشن نے ایک منفرد فیچر متعارف کرادیا ہے، جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین فوری طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

جی ہاں، انسٹاگرام نے فیس بک کی طرح ڈائریکٹ میسیج میں وائس میسیج کا فیچر متعارف کرادیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کے نئے فیچر سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہونے لگے

یہ پہلا موقع ہے کہ انسٹاگرام نے ڈائریکٹ میسیج میں وائس میسیج کا فیچر متعارف کرایا ہے، صارفین اس فیچر کو گروپ میسیجنگ میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ساتھ ہی اس فیچر میں صارفین کو یہ آپشن بھی دیا گیا ہے کہ اگر وہ وائس میسیج بھیجنے کے بعد اسے ڈیلیٹ کرنا چاہیں تو وہ میسیج بھیجنے کے بعد اس پر کلک کرنے کے بعد اسے ٹریش کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام کا حریفوں کے لیے ڈزاسٹر فیچر

انسٹاگرام کا یہ فیچر بھی فیس بک وائس میسیج کی طرح کام کرتا ہے، یعنی وائس میسیج بھیجنے والا صارف اپنے موبائل کے اسپیکر پر انگلی رکھ کر پیغام کو ریکارڈ کر سکے گا۔

انسٹاگرام کا یہ فیچر فیس بک میسیجر کے وائس میسیج کی طرح کام کرتا ہے۔

اب انسٹاگرام صارفین اپنے دوستوں کو ایک منٹ سے زائد دورانیہ پر مبنی وائس میسیج بھیج سکتے ہیں۔