کراچی: تجاوزات گرانے کے دوران شدید ہنگامہ آرائی، موٹرسائیکلیں اور کار نذر آتش
مشتعل مظاہرین کی جانب سے بدترین پتھراؤ اور فائرنگ کے باعث انسداد تجاوزات کا آپریشن روکنا پڑا، رپورٹ
کراچی: کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں تجاوزات گرانے کے دوران ہنگامہ آرائی میں شدت آگئی جس میں مشتعل افراد نے احتجاجاً 4 موٹرسائیکلوں، ایک کار اور اسٹیٹ ایجنسی نذر آتش کردی۔
اس سے قبل مشتعل افراد نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران پتھراؤ اور فائرنگ سے کے ڈی اے عملے کے 3 افراد زخمی کردیئے تھے۔