فیض فیسٹول: بھارتی شاعر جاوید اختر، اداکارہ شبانہ اعظمی کی لاہور آمد
بھارتی شاعر جاوید اختر اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی چوتھے سالانہ فیض انٹرنینشل فیسٹول میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئیں جس کو پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے خوش آئند قرار دے دیا۔
فیاض الحس چوہان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نامور شاعر جاوید اختر اور فلم اسٹار شبانہ اعظمی کے اس دورے سے پاک-بھارت تعلقات کے لیے امن کے نئے دروازے کھل جائیں گے۔
چوتھے فیض انٹرنینشل فیسٹول میں بھارت سے آئے مشہور جوڑے سے ملاقات کے بعد صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ‘دونوں ہمسایہ ممالک کو خطے میں امن اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے آرٹ کو فروغ دینا چاہیے’۔
اس موقع پر شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے ان کے شاندار استقبال پر وہ ان سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہم اس دورے میں جو محبت اور احترم ملا ہے اس کو کبھی نہیں بھولیں گے’۔
یہ بھی پڑھیں:تین روزہ بین الاقوامی فیض فیسٹول کا آغاز
فیض انٹرنیشنل فیسٹول کے پہلے روز ایک سیشن میں فیض احمد فیض کی صاحبزادی سلیمہ ہاشمی اور کیفی اعظمی کی صاحبزادی شبانہ اعظمی نے فیض اور کیفی اعظمی کے درمیان دوستی کے حوالے سے گفتگو کی۔