ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی مداخلت سے متعلق سوال پر صحافی کو کھری کھری سنادی
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران روسی مداخلت سے متعلق سوال پر سی این این کے صحافی کو ’عوام کا دشمن‘ قرار دے دیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں عالمی نشریاتی ادارے سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا نے امریکا کے صدر سے روسی مداخلت کا سوال شروع ہی کیا تھا کہ امریکی صدر سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ تم ’بدتمیز اور گھٹیا شخص ہو‘ اور ’عوام کے دشمن‘ بھی ہو۔
امریکی صدر نے کہا کہ ’میرے خیال میں مجھے ملک چلانے دیا جائے آپ سی این این چلائیں، یہی بہتر ہوگا‘۔
امریکی صدر نے سی این این کے رپورٹر کو بیٹھنے کا کہا لیکن رپورٹر نے اپنا سوال جاری رکھا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید طیش آگیا۔
ڈونلڈٹر مپ نے قدرے غصے میں کہا کہ ’بس بہت ہوگیا، بس بہت ہوگیا، بیٹھ جاؤ‘۔
تاہم جم اکوسٹا نے امریکی صدر کے غصے کو خاطر لائے بغیر اپنے اگلا سوال پوچھا کہ ’کیا آپ کو روسی مداخلت پر تشویش ہے‘۔
جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ چاہتے ہوئے جواب دیا کہ ’میں کسی روسی مداخلت کو نہیں مانتا، یہ سب افواہ ہے‘۔
اسی دوران رپورٹر نے دوبارہ وضاحت چاہی تو ڈونلڈٹرمپ طیش میں آگئے اور کہا ’بس بہت ہوگیا،بیٹھ جاؤ، مائیک بند کرو‘۔
لیکن رپورٹر نے اپنا سوال جاری رکھا تو ڈونلڈٹرمپ پریس کانفرنس چھوڑ کر جانے لگے جس پر میزبان خاتون نے رپورٹر سے مائیکروفون لے لیا۔
ڈونلڈٹرمپ واپس روسٹرم پر آئے اور کہا کہ ’امریکی چینل کے لیے شرمناک ہے کہ تم جیسے رپورٹرز رکھے ہوئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’تم بہت بدتمیز شخص ہو تمہیں سی این این میں کام نہیں کرنا چاہیے‘۔
امریکی صدر کے تضحیک آمیز جملے پر رپورٹر نے کھڑے ہو کر اپنی بات کرنی چاہی تو ڈونلڈٹرمپ نے مزید کہا کہ ’تم غلط خبریں دیتے ہو تمہارا چینل چلتا ہے، تم لوگوں کے دشمن ہو‘۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیز کیخلاف فیصلہ
امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں عوام نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو سالہ اقتدار میں نسل پرستی پر مشتمل متنازع پالیسیز کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔
ریپبلیکن جماعت 26 نشستیں کھو کر ایک 193 سیٹیں لے سکی
امریکی عوام کے ووٹ سے اپوزیشن جماعت ڈیمکوریٹس نے 219 سے زائد نشستیں جیت کر ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کر لی۔
جیت کے بعد ڈیموکریٹس کے جلسوں میں جشن منایا گیا۔
سابق اسپیکر ایوان ڈیموکریٹ رہنما نینسی پیلوسی نے جیت کے بعد حامیوں کے ساتھ جشن منایا۔
نینسی پیلوسی لیزا ریمر کو شکست دے کر کیلیفورنیا سے ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوئیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سینیٹ میں 51 نشستوں سے اکثریت برقرار رکھنے پر ٹوئٹ کیا اور خودکو بہترین ووٹ لینے والا قرار دیا۔
انتخابات میں 100 سے زائد خواتین ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی نشستیں جیت گئیں۔
ڈیموکریٹ امیدوار اسٹیسی ابرامز جارجیا کی پہلی افریقی نژاد گورنر منتخب ہوئیں۔
29 سالہ ڈیموکریٹ امیدوار الیگزینڈر اوکاسیو کورٹز نیو یارک سے ایوان کی سب سے کم عمر رکن منتخب ہوگئیں
ریپبلیکن رہنما ٹیڈ کروز ٹیکساس سے اپنی سینیٹ نشست مشکل سے بچا پائے اور ریپبلیکن رہنمامٹ رومنی اٹا سے کامیاب ٹھہرے۔
26 ریاستوں کی گورنر شپ کی دوڑ میں ریپبلیکن امیدوار آگے ہیں۔