مہران کے مقابلے میں نئی 800 سی سی پاکستانی گاڑی متعارف
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں کسی بھی مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑی سے زیادہ فیچرز ہیں۔
موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ آٹو نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی پہلی گاڑی براوو متعارف کرادی ہے جسے سوزوکی مہران کے مقابلے پر لایا گیا ہے۔
ابھی تک اس کمپنی نے موٹرسائیکلیں اور رکشہ ہی پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیے تھے مگر اب یہ مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ کا بھی حصہ بننے والی ہے اور اس کا ہدف وہ صارفین ہیں جو عام طور پر سوزوکی مہران خریدنا پسند کرتے ہیں۔