جاپان میں بدترین طوفان، 9 افراد ہلاک
طوفان کے باعث 10 لاکھ سے زائد گھروں میں بجلی منقطع ہوگئی، تیز ہوا کے باعث ٹینکرز، گاڑیاں اور کنٹینرز الٹ گئے، رپورٹ
ٹوکیو: جاپان میں 25 سال کے عرصے میں آنے والے سب سے شدید طوفان کے باعث 9 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ طوفان سے ملک کا جنوبی حصہ بری طرح متاثر ہوا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انتہائی تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، سڑکوں پر موجود گاڑیاں الٹ گئیں، اس کے ساتھ اوساکا بے میں کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والے پل سے سمندر میں لنگر انداز ایک بحری جہاز جا ٹکرایا۔
یہ بھی پڑھیں: ’جیبی‘ طوفان نے جاپان میں کاروبارِ زندگی معطل کردیا
جہاز ٹکرانے سے پل کو خاصہ نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ اور دیگر شہر کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور 3 ہزار کے قریب لوگ پھنس گئے۔