ریلوے کے اعلیٰ افسر کا شیخ رشید کے ماتحت کام کرنے سے انکار
نئے وزیر کارویہ انتہائی غیر پیشہ ورانہ اور غیر مہذب ہے،ان کے زیر کام کرنا میرے لیے ممکن نہیں ہے،چیف کمرشل افسر ریلوے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اتحادیوں کی مدد سے وفاق میں حکومت تشکیل دینے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو وزارت ریلوے کا قلم دان سونپا تاہم محکمے کے ایک اعلیٰ افسر نے ان کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
پاکستان ریلوے کے چیف کمرشل آفیسر محمد حنیف گل نے ریلوے کے سیکریٹری اور چیئرمین کے نام خط میں واضح کیا ہے کہ وہ نئے وزیر ریلوے کے رویے سے خوش نہیں ہیں۔