Election2018
انتخابات 2018: جانوروں کا استحصال نہ رک سکا
دو واقعات کے بعد مخالفین کی نفرت کم نہ ہوئی اور انہوں نے ایک کتے پر پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈ لگا دیا
انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے اور وہ مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے مختلف طریقہ کار اپنا رہے ہیں، جو اخلاقیات کے منافی ہیں۔
ایسے ہی واقعات گزشتہ دنوں رونما ہوئے تھے، جہاں ایک گدھے کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس پر ’ نواز‘ لکھا گیا تھا جبکہ بعد ازاں ایک کتے پر عمران خان اور ان کے امیدواروں کی تصاویر پر مشتمل انتخابی پوسٹر لگائے گئے تھے۔