پی ٹی آئی رہنما کی کاغذات نامزدگی میں انوکھی حرکت
محمد خان مدنی نے حلقہ این اے 124 سے حمزہ شہباز کے مد مقابل کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمد خان مدنی نے عام انتخابات 2018 میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 کے لیے کاغذات نامزدگی میں ہر جگہ ’الحمداللہ کچھ نہیں ہے‘ لکھ ڈالا۔
تحریک انصاف کے رہنما محمد خان مدنی نے اپنے اثاثہ جات صفر بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ذاتی استعمال میں صرف 1 بستر، 2 صوفے، ایک فریج اور ایک ٹی وی ہے۔
واضح رہے کہ محمد خان مدنی نے حلقہ این اے 124 سے حمزہ شہباز کے مدمقابل کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔