دنیا کا پہلا 'حقیقی' بیزل لیس اسمارٹ فون
اس کے فرنٹ پر متاثر کن 91.24 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا ہے۔
اگر تو آپ ایسا اسمارٹ فون لینا چاہتے ہیں جس کے فرنٹ پر بس اسکرین ہی ہو تو اچھی خبر یہ ہے کہ چینی کمپنی کی نئی فلیگ شپ ڈیوائس یہ خواب پورا کرنے والی ہے۔
ویوو کے نئے فلیگ شپ فون نیکس نے اب کانسیپٹ ڈیوائس سے حقیقی شکل اختیار کرلی ہے اور اس کے فرنٹ پر متاثر کن 91.24 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا ہے۔
ویوو نیکس میں اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر اور 8 جی بی ریم موجود ہے۔
6.59 انچ کا الٹرا فل ویو ڈسپلے کے لیے فرنٹ کیمرے کو اسکرین سے غائب کرکے باڈی کے اندر دیا گیا ہے جو کسی ٹوسٹر کی طرح اوپر نکلتا ہے۔
اس فون کو رواں سال فروری میں کانسیپٹ ڈیوائس ایپکس کی شکل میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر پیش کیا گیا تھا اور اب اسے حتمی شکل کے ساتھ فروخت کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔