پاکستان

فیس بک آپ کے بارے میں کیا کچھ جانتا ہے؟

اس کا انکشاف فیس بک کی جانب سے خود رواں سال اپریل میں امریکی کانگریس میں جمع کرائے گئے جوابات میں کیا گیا۔

فیس بک کا استعمال انٹرنیٹ پر آنے والا کونسا صارف نہیں کرتا ہوگا، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ آپ کے بارے میں کتنی زیادہ معلومات رکھتی ہے ؟

درحقیقت فیس بک کے پاس آپ کی شخصیت، گرد و نواح اور ایسی ہی بہت زیادہ معلومات ہوتی ہے۔

مگر وہ اسے اکھٹا کیسے کرتی ہے ؟ اس کا انکشاف فیس بک کی جانب سے خود رواں سال اپریل میں امریکی کانگریس میں جمع کرائے گئے جوابات میں کیا گیا۔

222 صفحات پر یہ دستاویزات فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی امریکی کانگریس میں پیشی کے دوران جمع کرائی گئیں۔

ان میں کچھ تو حیران کن نہیں جیسے لوگ کتنا وقت فیس بک پر گزارتے ہیں یا وہ اس سائٹ کے ذریعے کتنی اشیاءخریدتے ہیں، مگر نیچے فیس بک مانیٹرنگ مشین کی فہرست ضرور دنگ کردے گی۔

آپ فیس بک کے جوابات کی مکمل تفصیل اس لنک میں پڑھ سکتے ہیں۔