دنیا

پوپ کا پاکستان سمیت دنیا بھر سے 14 نئے پادریوں کی تقرری کا اعلان

پاکستان میں کراچی سے تعلق رکھنے والے جوزف کوٹس نئے پادری مقرر ہوں گے۔

پوپ فرانسس نے اگلے ماہ پاکستان، عراق، میڈا گاسکر اور جاپان سمیت دیگر ممالک سے 14 نئے پادریوں کی تقرری کے لیے چرچ کے اعلیٰ کونسل کے اجلاس کا اعلان کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نئے پوپ کا نام دینے کی تقریب میں 80 سال سے کم عمر والے ان نئے 14 پادریوں میں سے 11 شرکت کریں گے۔

سینٹ پیٹرز اسکوائر پر خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ 29 جون کو 14 نئے پادریوں کی تقرری کے لیے اجلاس طلب کیا ہے اور ان کی ذات اس چرچ کے عالمی سطح پر ہونے کی عکاسی کرے گا‘۔

مزید پڑھیں: پوپ فرانسس نے مسلمان مہاجرین کے پاؤں دھوئے

ان نئے پادریوں میں عراق کے لوئس ساکو بھی ہوں گے جو پوپ فرانسس سے جنگ زدہ ملک میں مسیحی کمیونٹی کی استدعا لے کر پوپ فرانسس سے ملاقات کرتے رہے ہیں۔

پاکستان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے جوزف کوٹس، میڈا گاسکر سے توماسینا اور جاپان سے تھامس مانیو شامل ہیں۔

نئے پوپ کے انتخاب کرنے کے علاوہ پادریوں کے پاس چرچ کے اعلیٰ انتظامی دفتر بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ 81 سالہ پوپ فرانسس 2013 میں چرچ کے سربراہ مقرر ہونے والے پہلے لاطینی امریکی تھے۔