سائنس و ٹیکنالوجی

ہیواوے کا رنگ بدلنے والا آنر 10 اسمارٹ فون متعارف

ہیواوے کی ذیلی کمپنی آنر نے اپنا نیا فلیگ شپ فون متعارف کرادیا ہے۔

ہیواوے کی ذیلی کمپنی آنر نے اپنا نیا فلیگ شپ فون متعارف کرادیا ہے جس میں آئی فون ایکس جیسا نوچ اور ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

آنر 10 کے نام سے متعارف کرایا گیا یہ فون قیمت کے لحاظ سے درمیانے درجے کا لگتا ہے تاہم فیچرز کے لحاظ سے کسی بڑی کمپنی کے فلیگ شپ فون سے کم نہیں۔

مزید پڑھیں : مستقبل کا ہیواوے اسمارٹ فون آنر میجک متعارف

چین میں ایک ایونٹ کے دوران اس نئے فون کو متعارف کرایا گیا جس کے 2 اسٹوریج آپشن صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ایک ورژن سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج جبکہ دوسرا سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا۔

اس فون میں کمپنی نے ایک دلچسپ چیز اس کی باڈی میں رنگوں کے بدلنے کا ایفیکٹ دینا ہے، ویسے یہ فینٹوم بلیو اور میراج پرپل رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ہیواوے کے آئی فون سے بھی مہنگے فونز متعارف

5.84 انچ کے ایل سی ڈی ایف ایچ ڈی پلس ڈپسلے میں 1080x 2280 پکسلز دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ آنر

اس کے بیک پر ایک 24 میگا پکسل جبکہ دوسرا 16 میگا پکسل کیمرہ ہے تاہم یہ ہیواوے پی 20 کی طرح لائیسا برانڈڈ نہیں۔

فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرہ موجود ہے اور اسے کمپنی نے اے آئی کیمرہ قرار دیا ہے، یعنی اس لحاظ سے یہ پی 20 اور پی 20 پرو جیسا ہے۔

فون میں کمپنی نے اپنا کیرین 970 پراسیسر دیا ہے جبکہ 3400 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم کو ہیواوے کے اپنے ای ایم یو آئی 8.1 کے امتزاج سے ساتھ دیا گیا ہے۔

یہ فون 27 اپریل سے چین میں 2599 یوآن (48 ہزار پاکستانی روپے کے قریب) سے 2999 یوآن (55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا، دیگر ممالک میں اسے متعارف کرانے کے حوالے سے کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا۔