شام ادریس کار حادثے میں شدید زخمی
29 سالہ معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس کے یوٹیوب اکاؤنٹ پر اس واقع کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔
معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس ایک کار حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
اس حادثے کے دوران شام ادریس کے ساتھ ان کی دوست فاطمہ جنہیں فروگی بلایا جاتا ہے اور چوچی نامی دوست بھی موجود تھے۔
کینیڈا میں مقیم 29 سالہ شام ادریس کے یوٹیوب اکاؤنٹ پر اس واقع کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جسے دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ اس حادثے میں شام ادریس کی گاڑی کے علاوہ تین سے چار گاڑیاں اور بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔
یہ حادثہ صبح 6 بجے کے قریب ہوا جب شام ادریس کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سڑک پر دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔