فیس بک نے پرائیویسی فیچرز کو آسان اور بہتر کردیا
اگر آپ کو 2 ہفتے پہلے فیس بک پرائیویسی کی کوئی پروا نہیں تھی تو اب آپ کو کرنی چاہئے، کم از کم مارک زکربرگ کی کمپنی کی تو یہی خواہش ہے۔
دنیا کی سب سے مقبول سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو چند روز پہلے برطانوی کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کی جانب سے 5 کروڑ فیس بک صارفین کے ڈیٹا کو امریکی انتخابات کے لیے استعمال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد مارک زکربرگ نے معذرت کی جبکہ کمپنی کے خلاف مختلف ممالک میں تحقیقات بھی شروع ہوگئی۔
مزید پڑھیں : صارفین کا ڈیٹا غلط استعمال ہونے پر فیس بک کے خلاف تحقیقات
اب لگ بھگ 2 ہفتے بعد فیس بک نے ایک اور قدم پر عملدرآمد کرتے ہوئے اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اسے صارفین کی پرائیویسی کی فکر ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس نے صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں بلکہ یہ معاملہ لوگوں کے ہاتھ میں دے دیا ہے، یعنی ٹائم لائن یا پروفائل سے کچھ بھی ڈیلیٹ کرنے سے لے کر اشتہارات کی روک تھام تک۔