نیب کا علی جہانگیر صدیقی کانام ای سی ایل میں رکھنے کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے انکوائری کے لیے حکومت کی جانب سے امریکا میں سفارت کے لیے نامزد علی جہانگیر صدیقی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 'چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں میسرز ایز گارڈن اور میسرز ایگری ٹیک لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف انکوائری میں احمد ہمایوں شیخ اور علی جہانگیر صدیقی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا'۔