جب پاک بحریہ نے بھارتی نیوی کا جہاز تباہ کیا...
تاریخی آبدوز ہنگور نے حریف ملک کی جارح حکمت عملی کو اس کی اپنی حدود میں ناکام بنا دیا تھا۔
پاک بحریہ نے 4 مارچ 2019 کو پہلی بار کسی بھارتی آبدوز کی پاکستانی آبی حدود میں در اندازی ناکام نہیں بنائی بلکہ ایسا وہ کئی بار کامیابی سے کر چکے ہیں، نومبر 2016 میں بھی بھارت کی ایک آبدوز پاکستان کی آبی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی، جس کو کامیابی سے روکا لیا گیا تھا، یوں کئی بار ملکی آبدوزوں نے بھارتی نیوی پر اپنی برتری ثابت کی ہے۔
نیوی کا زیر آب فلیٹ 1964 میں قائم کیا گیا تھا، اس وقت سے اس فلیٹ نے تفویض کردہ ذمہ داریوں کو شاندار انداز سے نبھایا ہے۔