مارننگ شو میں خوبصورت سے بدصورت بنانے کا انوکھا مقابلہ
پاکستان کے مارننگ شوز میں مقابلے منعقد کرنا کوئی نئی بات نہیں، لیکن حالیہ دنوں میں ان شوز کے درمیان میک اپ مقابلوں کا اہتمام بھی ہونے لگا ہے۔
اگرچہ زیادہ تر میک اپ مقابلوں کا مقصد ماڈلز کو خوبصورت اور دلفریب بنانا ہوتا ہے، تاہم ہم ٹی وی کے مارننگ شو ’جاگو پاکستان جاگو‘ میں ایک انوکھا میک اپ مقابلہ منعقد کیا گیا۔
صنم جنگ کی میزبانی میں نشر ہونے والے ’جاگو پاکستان جاگو‘ مارننگ شو میں ’میرا میک اپ ہے کمال‘ نامی میک اپ مقابلے کا مقصد ان میک اپ آرٹسٹوں کو مالی مدد فراہم کرنا ہے، جو اپنی محنت سے گھر کے اخراجات چلا رہی ہیں۔
’میرا میک اپ ہے کمال‘ کا مقابلہ مختلف راؤنڈز اور ٹاسک پر مشتمل ہے، جس کا فائنل راؤنڈ ہونا ابھی باقی ہے، تاہم مقابلے کے تیسرے روز انوکھا مقابلہ منعقد کیا گیا۔
14 مارچ کو نشر ہونے والے مارننگ شو میں میک اپ آرٹسٹوں کو خوبصورت اور قدرے گوری ماڈلز کو سیاہ رنگت میں تبدیل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔