بھارت کا ریپبلک ڈے: کشمیر میں ’یوم سیاہ‘
مظاہرین نے بھارت مخالف نعرے بازی کی اورعالمی برادری سے کشمیریوں کی مدد کا مطالبہ کیا۔
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع آزاد جموں و کشمیر میں سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا اور احتجاج کیا۔
مظاہرین کی جانب سے پلے کارڈز اور بینرز آویزان کیے گئے تھے جبکہ بھارت مخالف نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے کشمیریوں کی مدد کا مطالبہ کیا گیا۔
مظفر آباد میں مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں بھارتی فورسز کا نشانہ بننے والے حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کے نام سے موسوم برہان وانی چوک میں ہونے والے مظاہرے میں ایک بڑے سیاہ بینر پر بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ’بھارت تم ایک جھوٹی جمہوریت ہو، تم عالمی برادری کو بے وقوف نہیں بنا سکتے‘۔