آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: شہباز شریف نیب میں طلب
آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے تفتیش میں وزیراعلیٰ پنجاب کے غیرقانونی احکامات کا انکشاف ہوا ہے، نیب
قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں انکوائری کے لیے 22 جنوری کو لاہور دفتر میں طلب کرلیا۔
ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹاف خاور الیاس کی جانب سے جاری خط میں شہباز شریف کو 22 جنوری کو صبح ساڑھے دس بجے لاہور کے ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع نیب کمپلیکس میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کے سامنے پیش ہو کراپنا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔