تعلیمی معیار میں پنجاب تیسرے،خیبرپختونخوا پانچویں نمبر پر ہے،رپورٹ
’الف اعلان‘کی رپورٹ میں ملک کے چاروں صوبوں، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان کی ضلعی تعلیمی درجہ بندی کی گئی ہے۔
تعلیم کے میدان میں کام کرنے والی ’این جی او‘ الف اعلان کی تعلیمی درجہ بندی رپورٹ میں پنجاب کو تیسرے جبکہ خیبر پختونخوا کو پانچویں پر رکھا گیا ہے۔
پاکستان میں تعلیمی معیار اور سہولیات کے حوالے سے پاکستان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن رینکنگز 2017 کے عنوان سے ’الف اعلان‘ کی جاری ہونے والی رپورٹ میں ملک کے چاروں صوبوں، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان کی ضلعی تعلیمی درجہ بندی کی گئی ہے۔
ملک کے 141 اضلاع کی فہرست میں خیبر پختونخوا کا ضلع ہری پور پہلے نمبر پر رہا، فہرست کے پہلے 10 اضلاع میں سے پنجاب کے پانچ، آزاد کشمیر کے 4 جبکہ خیبر پختونخوا کا ایک ضلع شامل ہے۔