وادی راجگال: سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ، فوجی جوان شہید
پاک فوج نے فوری جوابی فائرنگ کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی: افغان سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) میں خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں فائرنگ سے ایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان سرحدی علاقے میں موجود دہشت گردوں نے خیبرایجنسی کی تحصل وادی راجگال میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔