واٹس ایپ کا میسج ڈیلیٹ کا فیچر آفیشلی متعارف
یہ فیچر صارفین آئی فون، اینڈرائیڈ اور ونڈوز فونز پر اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ نے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر باضابطہ طور پر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
گزشتہ شب ایک بلاگ پوسٹ پر فیس بک کی زیرملکیت کمپنی نے اعلان کیا کہ دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے غلطی سے سینڈ ہوجانے والے میسج کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں پیغامات شیڈول کرنا سیکھیں
کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین آئی فون، اینڈرائیڈ اور ونڈوز فونز پر اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے استعمال کرسکتے ہیں جبکہ ڈیسک ٹاپ ورژن پر بھی ایسا ممکن ہوسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس
یہ فیچر استعمال کرنے پر آپ کے سامنے اسکرین پر کچھ اس طرح کے پیغامات نظر آئیں گے۔