یاماہا کی دنگ کردینے والی کانسیپٹ موٹرسائیکل
موٹر سائیکل ایم ڈبلیو سی 4 کا اگلا اور پچھلا حصہ موٹرسائیکل کی طرح ہے جبکہ درمیان سے یہ کسی گاڑی کی طرح محسوس ہوتی ہے۔
جاپانی کمپنی یاماہا نے اپنی انتہائی منفرد قسم کی موٹرسائیکل کا کانسیپٹ ورژن پیش کیا ہے جو دنگ کردینے والا ہے۔
جاپان میں جاری ٹوکیو موٹر شو کے دوران یاماہا نے چار پہیوں والی موٹر سائیکل ایم ڈبلیو سی 4 پیش کی جس کا اگلا اور پچھلا حصہ موٹرسائیکل کی طرح ہے جبکہ درمیان سے یہ کسی گاڑی کی طرح محسوس ہوتی ہے۔
کمپنی کے مطابق ایم ڈبلیو سی 4 کا سسپنشن سیٹ اپ سفر کا وہ معیار فراہم کرتا ہے جو روایتی موٹرسائیکلوں میں نہیں ملتا۔
مزید پڑھیں : یاماہا کی نئی موٹر سائیکل: آرام دہ، خوبصورت اور خاص
ہاماہا کی اس موٹرسائیکل کا ڈیزائن بالکل ہٹ کر ہے جو آپ تصاویر میں دیکھ ہی سکتے ہیں جبکہ لمبائی 8.7 فٹ اور چوڑائی 2.9 فٹ ہے جو اسے پرہجوم شاہراﺅں میں آسانی سے سفر کرنے میں دے گی، کم از کم کمپنی کا تو یہی دعویٰ ہے۔