’شادی‘ پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے’نئے وعدے‘
دونوں نے ایک دوسرے سے ہمیشہ ایک ساتھ رہنے، پیار کرنے، اور ایک دوسرے کے لیے صحت مند رہنے کے وعدے کیے۔
بھارت میں تو ویسے بھی کرکٹ اور شوبز اسٹارز کو لوگ مذہبی گرو جیسا درجہ دے کر ان کی پوجا تک کرتے ہیں۔
تاہم اگر بات کرکٹ اور شوبز ستاروں کے درمیان محبت اور شادی کی ہو تو مداحوں میں پاگل پن کچھ اور بڑھ جاتا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان محبتوں کے چرچے تو کافی عرصے سے جاری ہیں، اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا ہے۔
ان دونوں کے درمیان اتنے گہرے تعلقات ہیں کہ ماضی میں کرکٹ کمنٹر بھی غلطی میں انوشکا شرما کو ویرات کوہلی کی اہلیہ سمجھ کر مخاطب ہوئے تھے۔