سلمان مجاہد بلوچ کو ایم کیو ایم پاکستان سے خارج کردیا گیا
تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیوں پر سلمان مجاہد بلوچ کی بنیادی رکنیت خارج کی گئی، ایم کیو ایم پاکستان
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کی پارٹی کی بنیادی رکنیت خارج کردی۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رابطہ کمیٹی نے تنظیمی ڈسپلینری کمیٹی کی سفارش پر رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیوں کی بنیاد پر بنیادی رکنیت سے خارج کردیا ہے۔