نور بخاری نے عدالت کے ذریعے خلع لے لی
فیملی عدالت کے جج فیصل نسیم میر نے اداکارہ اور ان کے شوہر کے بیان مکمل ہونے پر خلع کی درخواست پر ڈگری جاری کی۔
پاکستانی اداکارہ اور ہدایت کارہ نور بخاری نے رواں سال اپنے شوہر ولی حامد سے خلع لینے کے لئے درخواست دائر کی تھی اور آخر کار فیملی عدالت نے طلاق کی ڈگری جاری کر دی۔
فیملی عدالت کے جج فیصل نسیم میر نے دونوں فریقین کے بیان مکمل ہونے پر ادکارہ نور کی خلع کی درخواست پر ڈگری جاری کی۔
عدالت میں جمع کرائے اپنے بیان میں اداکارہ نے کہا کہ انہیں علی حامد سے ہر صورت طلاق چاہیے،
مزید پڑھیں: نور بخاری کی چوتھی شادی بھی ٹوٹ گئی
جبکہ ان کے شوہر ولی حامد نے اپنے گزشتہ سماعت پر موقف میں کہا تھا کہ وہ اپنی بیوی سے بہت محبت کرتے ہیں اور کسی صورت طلاق نہیں دینا چاہتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نور کی جو بھی شرائط ہوں گی وہ اسے ماننے کو تیار ہیں۔
تاہم اداکارہ اپنے فیصلے پر برقرار رہی جس کے بعد عدالت نے ان کی علحیدگی کا فیصلہ سنایا۔