وہ پاکستانی سیاستدان جو اداکاری بھی کر چکے
اگر پاکستانی سیاست کی 70 سالہ تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو اس میں نہ صرف ڈرامائی تبدیلیاں نظر آئیں گی، بلکہ سیاست میں وہ لوگ بھی نظر آئیں گے جو کئی عرصے تک ٹی وی اسکرین اوراسٹیج کے پردوں پراداکاری و گلوکاری کرتے رہے۔
لیکن ان میں سے کچھ افراد سیاست میں وہ مقام حاصل نہیں کر ہائے، جو انہیں اسکرین کے پردے پر حاصل ہوا، لیکن کچھ تو سیاست میں دیوتا بھی بن گئے۔
سیاست کی اسٹیج ٹی وی اوراسٹیج ڈراموں سے قدرے مختلف ہوتی ہے، شاید اسی وجہ سے ہی پاکستانی شوبز کے متعدد افراد سیاست میں وہ مقام حاصل نہیں کر پائے جو ایک پیدائشی سیاستدان کو حاصل ہوتا ہے۔
ایسا بھی نہیں ہے کہ اداکاری سے کیریئر کے شروعات کرنے والے تمام لوگ ناکام سیاستدان ثابت ہوئے۔
اداکاری میں چھوٹے اور مختصر کردار ادا کرنے کے بعد حادثاتی طور پر سیاست میں آںے والے سابق صدر آصف علی زرداری اس ضمن میں سب سے بہتر اور کامیاب مثال ہیں، اس کے علاوہ ان کی پارٹی کی سابق رکن اسمبلی فوزیہ وہاب اور حالیہ صوبہ سندھ کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی اور پنجاب کی رکن رکن اسمبلی کنول نعمان بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔
تاہم پاکستانی سیاست میں کئی ایسے لوگوں کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جو شوبز کی دنیا کے بڑے نام ہیں۔