ولی بابرقتل کیس: فیصل عرف موٹا کی اپیل مزید سماعت کیلئے مقرر
نجی ٹی وی چینل سےمنسلک صحافی ولی بابر کو 13 جنوری 2011ء کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے صحافی ولی خان بابر کے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے فیصل عرف موٹا کی اپیل پر مزید سماعت کے لیے 21 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔