کراچے کے بھول بھلیاں جیسے علاقے تین ہٹی میں تین کمروں کا ایک چھوٹا سا گھر موجود ہے، جو باہر سے نہایت معمولی نظر آتا ہے لیکن اس گھر میں ایک نہایت قابل انسان اپنے چھوٹے سے خاندان کے ہمراہ زندگی گزار رہا ہے۔
اس گھر میں مقیم محمد سلطان ان دو یا تین بچے فنکاروں میں سے ایک ہیں، جو قائد اعظم محمد علی جناح کی جانب سے پہنی جانے والی ٹوپی ’جناح کیپ‘ بناتے ہیں، اور جناح کیپ بیچنے والوں کے مطابق محمد سلطان ان فنکاروں میں سب سے بہترین کام کرتے ہیں۔
کراچی میں اس روایتی ٹوپی خریدنے والوں کی تعداد نہایت کم رہ چکی ہے، اس ٹوپی کو خریدنے کی کھوج کا آغاز صبح سویرے صدر کے علاقے میں کیا، جہاں ایک دکان دار نے مجھے دوسری دکان بھیجا جو ٹوپی بنانے کے بجائے ٹھیک کرنے کا ماہر تھا، تاہم اگلی دکان پر مجھے جیسے سونا مل گیا۔
رحمٰن کیپ اینڈ ہیٹ کمپنی کے مالک الطاف الرحمٰن نے بتایا کہ جناح کیپ بنانے والے محمد سلطان تین ہٹی ہے علاقے میں رہتے ہیں، یہ دکان 1948 سے یہاں موجود ہے، پہلے یہاں اسٹالز موجود تھے تاہم 1978 میں عمارت تیار ہوگئی جس کے بعد دکانیں بنادی گئیں۔
جہاں محمد سلطان رہتے ہیں وہاں گاڑیاں جانے کی جگہ نہیں صرف موٹر بائیک پر جایا جاسکتا ہے۔
ان کے گھر کا راستہ بالکل صحیح بتایا گیا، پڑوس میں ہر کوئی جانتا تھا کہ سلطان بھائی کہاں رہتے ہیں اور ان کے گھر تک کیسے پہنچا جاسکتا ہے۔
جب پہلی بار ان کے گھر پہنچے تو معلوم ہوا کہ سلطان بھائی گھر پر موجود نہیں تھے اور ان کی بیٹی نے بتایا کہ وہ شام تک واپس آئیں گے۔
اس وقت معلوم ہوا کہ شاندار جناح کیپ بنانے والے محمد سلطان ایک اسکول میں آفس اسسٹنٹ کے طور پر ملازمت کررہے ہیں، اس ختم ہوتے کرافٹ کے بچے کچھے فنکار ان ٹوپیوں کی فروخت سے اپنے گھر کا خرچ چلاتے لیکن یہ ان کا بنیادی ذریعہ نہیں۔