نواز شریف کے سیاسی عروج و زوال کی تصویری کہانی
سیاست میں محدود دلچسپی رکھنے والا نوجوان تین بار پاکستان کا وزیراعظم کیسے منتخب ہوا؟
ابتدائی سال
25 دسمبر 1949 کو لاہور میں پیدا ہونے والے نواز شریف، محمد شریف اور ان کی اہلیہ کے سب سے بڑے بیٹے ہیں، ان کے والد ایک دولت مند صنعتکار تھے جنہوں نے اتفاق اور شریف گروپ کی بنیاد رکھی۔
سینئر تجزیہ کار نصرت جاوید کہتے ہیں کہ 'شریف خاندان ایک پدر شاہی اور قدامت پسند خاندان ہے، انہوں نے 1930 کی دہائی میں صنعتکاری کا رخ کیا، اُس وقت بمشکل چند مسلمان گھرانوں کا صنعتکاری میں نام تھا'۔