چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج
سرکار کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں سنگین نوعیت کے الزامات کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اسلام آباد: پاناما لیکس کیس میں ریکارڈ ٹیمپرنگ کے معاملے پر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں درج کیا۔