مجید اچکزئی مزید 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
مجید اچکزئی کو 2009 میں سیٹیلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والے اغواء کے مقدمے میں بھی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے بلوچستان اسمبلی کے رکن مجید اچکزئی کو دو مقدمات میں7، 7 روز کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔
کوئٹہ کے جی پی او چوک پر اپنے فرائض انجام دینے والے سارجنٹ حاجی عطااللہ کو مبینہ طور پر گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے کے الزام میں 5 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جمعرات کے روز (29 جون) پولیس نے مجید اچکزئی کو جوڈیشل مجسٹریٹ شہنواز لانگو کی عدالت میں پیش کیا۔