سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین کا بڑا درد سر ختم ہونے کے قریب

واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں وہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جس کا عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا۔

دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اب صارفین کا ایک بڑا دردِ سر کم کرنے والی ہے اور اگر کمان سے نکلے تیر کی واپسی ناممکن ہے مگر اس ایپ میں بھیجے گئے پیغامات کو ضرور واپس بلایا جاسکتا ہے۔

جی ہاں واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں وہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جس کا عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا۔

گزشتہ کئی ماہ سے یہ اطلاعات سامنے آرہی تھیں کہ واٹس ایپ بیٹا ورژن میں ری کال نامی فیچر کی آزمائش کررہی ہے، جس کے ذریعے کسی فرد کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کو ڈیلیور ہونے کے باوجود واپس یا ان سینڈ کرکے ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

اور اب یہ فیچر عام صارفین کے لیے بھی پیش کردیا گیا ہے اور آنے والے چند دنوں میں ہر ایک اسے استعمال کرسکے گا۔

اس فیچر کے ذریعے آپ اپنے ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز، جی آئی ایف، دستاویزات اور اسٹیٹس رئیپلائیز وغیرہ کو 'ان سینڈ' کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں پیغامات شیڈول کرنا سیکھیں

تاہم اس کے لیے آپ کے پاس صرف پانچ منٹ ہوں گے، جس کے دوران آپ پیغام کو ری کال کرکے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں، اس وقت کے بعد یہ آپشن کارآمد نہیں ہوگا۔

تاہم یہ فیچر اسی وقت کارآمد ہوگا جب جس دوست کو پیغام بھیجاگیا ہو، وہ آن لائن نہ ہو۔

اگر وہ آن لائن ہوا اور اس نے میسج اوپن کرکے پڑھ لیا تو پھر اسے ڈیلیٹ نہیں کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 10 بہترین ٹرکس

اس سے ہٹ کر واٹس ایپ بیٹا ورژن میں چند نئے فیچرز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

جن میں ری ڈیزائن کال اسکرین اور میڈیا شیئرنگ قابل ذکر ہیں۔

میڈیا شیئرنگ میںکئی تصاویر کو دوستوں سے شیئر کرنے پر وہ ایک البم کی شکل میں نظر آئیں گی۔