سید نور اپنی فلم ’چین آئے نہ‘ سے کیا سکھانا چاہتے ہیں؟
پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور اپنی فلم ’چین آئے نہ‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی کررہے ہیں، جس کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
سید نور نے جب اپنی فلم میں شہروز سبزواری اور مِس پاکستان یو ایس اے 2015 سارش خان کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا اعلان کیا تو مجھے ایسی امید ہوئی کہ شاید اس فلم میں کچھ خاص دیکھنے کو ملے گا۔
اب یہ کہنا غلط نہیں کہ خاص دیکھنے کو تو ملا، مگر ایسا ملا جس کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
4 منٹ 37 سیکنڈ دورانیے کے اس طویل ٹریلر کو دیکھ کر سید نور کی فلمی دنیا میں واپسی کے لیے حیرانی بھی ہورہی ہے اور پریشانی بھی۔
یہ بھی پڑھیں : سید نور کی رومانوی فلم: شہروز اور سارش کاسٹ
اس شاندار (معاف کیجیئے) ٹریلر میں رومانس، ایکشن، ڈرامہ سب کچھ ہے مگر حیران کُن انداز میں سب کچھ ملا کر جب ایک ٹریلر میں پیش کیا گیا تو کامیڈی بن گیا۔
اگر ہم پر یقین نہیں آرہا تو خود ایک نظر اس ٹریلر کو دیکھ لیں:
فلم کی ایڈیٹنگ ٹیم کو اس کی کارکردگی پر داد دینی چاہیے!