'خواتین برقع ترک کریں، وٹامن ڈی حاصل کریں'
برطانیہ کی سیاسی جماعت انڈیپنڈنس پارٹی کی عجیب وغریب منطق ہےکہ برقع پہننے والی خواتین 'وٹامن ڈی' سےمحروم رہ جاتی ہیں۔
برطانوی انتخابات میں ہار یا جیت کا اصل مقابلہ تو حکمراں جماعت کنزرویٹو اور اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے درمیان تھا لیکن انتخابات میں دائیں بازو کی ایک ایسی تنظیم بھی شامل تھی جس کا خیال ہے کہ نقاب اور برقع پہننے والی خواتین 'وٹامن ڈی' حاصل کرنے سے محروم رہ جاتی ہیں۔
برطانوی اخبار 'دی گارجین' کی ایک رپورٹ میں پیش کیا جانے والا انڈیپنڈنس پارٹی (UKIP) کا منشور اسی عجیب و غریب منطق کی حمایت کرتا ہے۔
مذکورہ پارٹی کا منشور ہے کہ خواتین نقاب اور برقعے کا استعمال ترک کرکے وٹامن ڈی کا حصول یقینی بنائیں۔