ٹرمپ خاندان کا 'دیوار گریہ' کا دورہ
دنیا کے تین بڑے مذاہب کے لیے مقدس شہر کی حیثیت رکھنے والے یروشلم میں موجود یہ دیوار متنازع حیثیت کی حامل ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے دنیا کے 2 بڑے مذاہب کے اہم اور قدرے قدامت پسند ممالک کا انتخاب کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ سب سے پہلے 20 مئی کو اسلامی دنیا کے سب سے اہم ملک سعودی عرب پہنچے، جس کے بعد وہ 22 مئی کو دنیا کے واحد یہودی ملک اسرائیل پہنچے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حکومتی عہدیداروں سمیت ان کی اہلیہ، بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر بھی ساتھ تھے، جو مذہبی حوالے سے یہودی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد کا تعلق یہودیوں کے آرتھوڈوکس فرقے سے ہے، جن سے شادی کے بعد ایوانکا نے بھی یہودی مذہب قبول کرلیا۔