امریکا اور سعودی عرب میں طویل المدتی دفاعی معاہدے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کیا، جس دوران اربوں ڈالرز کے معاہدے ہوئے۔
ریاض: امریکا اور سعودی عرب نے اپنے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک بار پھر کھربوں روپے کے طویل المدتی دفاعی معاہدے کرلیے۔
دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر 3 کھرب 50 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے طے پائے، جن میں سے 110 ارب ڈالر کے فوجی آلات اور ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدوں پر فوری عمل کیا جائے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے دفاعی اور دہشت گردی میں مددگار ثابت ہونے والے معاہدے آئندہ 10 سال تک مکمل ہوں گے، جن کی مجموعی مالیت 3 کھرب 50 ارب ہے۔