ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیاں کتنی محفوظ؟
ڈرائیورز کے بغیر چلنے والی گاڑیاں عام نہیں ہوئیں،تاہم پھربھی یہ دنیا میں آچکی ہیں،اور لوگ فائدہ بھی حاصل کر رہے ہیں۔
نیویارک: حتیٰ کہ ڈرائیورز کے بغیر چلنے والی گاڑیاں تاحال عام نہیں ہوئیں، تاہم پھر بھی ایسی گاڑیاں دنیا میں آچکی ہیں، اور لوگ ان سے فائدہ بھی حاصل کر رہے ہیں۔
لیکن سوال یہ ہے کہ ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیاں کتنی محفوظ ہیں؟
ڈرائیورز کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کو سیلف ڈرائیونگ یا خود کار گاڑیاں بھی کہا جاتا ہے۔
امریکی ادارے ڈوئیٹی نے سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کے حوالے سے بیلجیم، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، انڈیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا، امریکا اور برطانیہ میں سروے کیا۔
یہ سروے مرد و خواتین، نوجوانوں اور درمیانی عمر کے افراد سے کیا گیا۔
اس سروے میں لوگوں سے سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کے حوالے سے مختلف سوالات کیے گئے۔