فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں
ایک انگریزی کہاوت ہے ' اگر آپ فروخت نہیں ہوئے تو آپ ایک پراڈکٹ ہیں' اور موجودہ عہد میں یہ فیس بک کے حوالے سے درست ثابت ہوتی ہے۔
سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کے دو ارب کے قریب صارفین ہیں اور یہاں آپ کو ہر طرح کا مواد مفت دستیاب ہے جو روزانہ گھنٹوں تک صارفین کو اپنے اندر مشغول رکھتا ہے۔
اور فیس بک مستقبل میں چاہتی ہے کہ لوگوں کے قیام کا دورانیہ مزید طویل ہوجائے یا وہ یہاں سے نکل کر بھی اسی کی ایپس جیسے میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام میں مصروف رہیں۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے فیس بک جتنا وقت صارفین کو اپنی سائٹ پر رکھی ہے، اتنا ہی ڈیٹا وہ ہم میں سے ہر ایک کے بارے میں جمع کرلیتی ہے۔
یہ ڈیٹا اس پلیٹ فارم میں اشتہارات کے لیے استعمال ہوتا ہے اور فیس بک کو ماہانہ اربوں ڈالرز کی آمدنی ہوتی ہے۔
لوگوں کی اشتہارات میں دلچسپی بڑھانے کے لیے فیس بک جو معلومات اکھٹی کرتی ہے انہیں صاف ستھرے چھوٹے ڈبوں کی شکل دے دیتی ہے۔
اور یہ ڈبے کچھ اس طرح کے ہوتے ہیں جو آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔