بلوچستان میں 434 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے
کوئٹہ: سیاسی مفاہمت کے طور پر بلوچستان کے 434 فراریوں نے وزیر اعلیٰ، کمانڈر سدرن کمانڈ اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔
ہتھیار ڈالنے والے فراریوں میں 21 کمانڈر اور 16 سب کمانڈر بھی شامل ہیں۔
فراریوں کا تعلق بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) اور بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سمیت مختلف کالعدم اورعلیحدگی پسند تنظیموں سے ہے۔
فراریوں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی تقریب بلوچستان اسمبلی کے لان میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، انسپکٹر جنرل (آئی جی) فرنٹیئر کارپس (ایف سی) میجر جنرل ندیم انعم، اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی، نواب چنگیز مری، نواب ایاز جوگیزئی، سردار اسلم بزنجو اور دیگر صوبائی وزراء، حکومتی و سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔