پاکستان میں جعلی سوشل اکاؤنٹس کی شکایت کرنے کا طریقہ
پاکستان میں ہزاروں جعلی سوشل اکاؤنٹس ہیں جنہیں بلاک کروانے کے لیے آن لائین شکایت درج کروانے کی سہولت بھی موجود ہے۔
کراچی: سوشل ویب سائیٹس پر جہاں نفرت انگیز، اشتعال انگیز اور جھوٹ پر مبنی مواد پھیلایا جاتا ہے، وہیں ہزاروں ایسے اکاؤنٹس بھی ہیں جو جعلی ہیں۔
پاکستان میں فیس بک اور ٹوئیٹر سمیت دیگر کئی سوشل ویب سائٹس پر بنے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ہی خواتین سمیت مردوں اور پروفیشل افراد کو بلیک میلنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مگر ہم میں سے زیادہ افراد یہ نہیں جانتے کہ جعلی اکاؤنٹس اور نفرت انگیز مواد کو پھیلانے والے افراد کے خلاف شکایت کیسے کی جائے؟
جعلی پروفائیل سمیت نفرت انگیز اور اشتعال انگیز اکاؤنٹس کے خلاف شکایت درج کرانے کی سہولت فیس بک خود بھی فراہم کرتا ہے، جو ہرکوئی آسانی سے استعمال کرسکتا ہے، مگر اس پر فیس بک کی جانب سے عمل کرنے میں کبھی کبھار وقت لگ جاتا ہے۔