چار مرتبہ شادی کرنے والے میاں بیوی
انکیتا کا تعلق ہندومت سے ہے جبکہ فیض مسلمان ہیں، انہوں نے اپنے اپنے مذاہب کے مطابق 4 مرتبہ شادی کی رسومات ادا کیں۔
آپ نے کئی رومانوی ناولز اور افسانوں میں تو پڑھا ہی ہوگا کہ محبت کا کوئی مذہب یا ذات نہیں ہوتی اور یقینا آپ نے ایسی فلمیں بھی دیکھی ہوں گی جن میں ہیرو اور ہیروئن الگ الگ مذہب اور ملک سے تعلق رکھنے کے باوجود شادی کرتے ہیں۔
دنیا کے کئی ممالک میں ایسا حقیقت میں بھی ہوتا ہے کہ دولہا اور دلہن الگ الگ مذہب رکھنے کے باوجود شادی کرتے ہیں اور مذہب بھی تبدیل نہیں کرتے، مگر ایک ہی میاں بیوی چار بار مختلف طریقوں سے شادی کریں ایسا کم ہی ہوتا ہے۔
بھارت جیسے کثیر المذہب اور کثیر الثقافتی ملک میں دو مختلف مذاہب کے ماننے والے افراد کی شادی ہمیشہ ہی سماجی مسئلہ رہی ہے، تاہم بہت سارے جوڑے ایسے بھی ہیں جنہوں نے غیر مذہب افراد سے شادی کر رکھی ہے، ایسی شادیاں کرنے والوں میں بولی وڈ اداکار، سیاستدان، کھلاڑی اور کاروباری افراد شامل ہیں۔