حجاب پر قرارداد : ’تحریک انصاف کا کوئی لینا دینا نہیں‘
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی رکن نبیلہ حاکم نے پہلے حجاب کے حق میں اور پھر مخالفت میں قرارداد جمع کروائی۔
لاہور: پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے رکن صوبائی اسمبلی نبیلہ حاکم علی کی حجاب سے متعلق قراردادوں کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پالیسی سے غیر مطابق قرار دے دیا۔
ڈان سے گفتگو میں پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نبیلہ حاکم علی کی جمع کرائی گئی دونوں قراردادیں ان کے ذاتی مطالبات ہیں جبکہ پارٹی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
قرارداد کے متن میں ہونے والی تبدیلی کو اسٹاف کی غلطی قرار دیتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ 'نبیلہ حاکم علی حجاب کی مخالفت میں قرارداد جمع کرانا چاہتی تھیں مگر میڈیا نے غلط متن والی قرارداد کو ہی بریکنگ نیوز بنا کر چلادیا'۔