وقت کی پابندی کو عادت بنانا کیسے ممکن؟
وقت ایسی دولت ہے جو ہاتھ سے نکل جائے تو واپس نہیں آسکتی، دن میں 24 گھنٹے ہوتے ہیں اور یہ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوتا۔
وقت کی پابندی کو عادت بنانا کیسے ممکن؟
وقت ایسی دولت ہے جو ایک بار ہاتھ سے نکل جائے تو واپس نہیں آسکتی۔ دن میں 24 اور ہفتے میں 168 گھنٹے ہوتے ہیں اور یہ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوسکتے ہیں، آپ بس یہ کرسکتے ہیں کہ اس وقت کو زیادہ موثر اور دانشمندی سے استعمال کریں۔
درحقیقت تاخیر کرنا عدم احترام کی علامت سمجھا جاتا ہے اور کیریئر پر منفی انداز سے اثر انداز ہوتا ہے جبکہ اس کے نتیجے میں دیگر افراد سے تعلقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔
تو ایسی عادتیں جانیں جو وقت کے پابند افراد میں مشترکہ طور پر پائی جاتی ہیں۔