13 ایجادات جن کے مؤجد مالی فوائد سے محروم
دنیا کو تبدیل کرنے والی ایجادات کرنے والے افراد اپنی تخلیقوں سے کوئی بھی ملکیت بنانے اور ایوارڈ حاصل کرنے سے محروم رہے۔
ایسی 13 ایجادات جن کے مؤجد مالی فوائد سے محروم
اس میں کوئی شک نہیں کہ اپنی محنت سے انسانی زندگی میں آسانی اور دنیا میں بہتری لانے کی ایجادات کرنے والے افراد نہ صرف عزت، احترام، اعلیٰ عہدوں اور انعام کے حقدار ہوتے ہیں، بلکہ وہ آنے والے سالوں تک دنیا کے لیے آئیڈیل بھی رہتے ہیں۔
مگر ہم یہاں آپ کو ایسے عظیم افراد سے ملوا رہے ہیں، جنہوں نے اپنی ایجادات کے بدلے دولت نہیں بنائی۔
نشریاتی ادارے اسکوپ ہوپ کے مطابق ان افراد نے دنیا کو تبدیل کرنے والی ایجادات تو دیں، مگر دنیا نے انہیں وہ مقام نہیں دیا جو انہیں ملنا چاہیے۔
نک ہولو نیک جونیئر
امریکی سائنسدان نیک ہولونیک جونیئر نے 1962 میں ایل ای ڈی بلب ایجاد کیا، جس نے آگے چل کر تھومس ایڈیسن کے بلب کی جگہ لی، آج دنیا کے تمام ممالک میں ہر جگہ ایل ای ڈی بلب نظر آتے ہیں۔
دیکھا جائے تو نیک ہولو نیک کی ایجاد نوبل انعام کی حقدار تھی، مگر اسے نظر انداز کردیا گیا۔