قلندر کا مزار کہاں ہے اور اتنی ہلاکتیں کیوں ہوئیں؟
درگاہ قلندر لعل شہباز جس شہر میں واقع ہے، وہ کسی بھی بڑے شہر سے 150 کلو میٹر دوری پر واقع ہے۔
قلندر کا مزار کہاں ہے اور اتنی ہلاکتیں کیوں ہوئیں؟
قلندر لعل شہباز کے نام سے تو تقریباً ہر پاکستانی ہی واقف ہے، مگر جہاں اس صوفی بزرگ کا مزار واقع ہے، اس شہر سے زیادہ تر لوگ ناواقف ہی ہیں۔
صوفی بزرگ لعل قلندر شہباز کو نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان سمیت خطے بھر میں منفرد حیثیت حاصل ہے اور ان کے عقیدت مند ہندوستان، ایران اور افغانستان سمیت دیگر ممالک تک پھیلے ہوئے ہیں۔
گذشتہ روز بدترین خودکش دھماکے کا نشانہ بننے والا قلندر لعل شہباز کا مزار سندھ کے شہر سیہون میں واقع ہے، جسے تحصیل کی حیثیت حاصل ہے، یہ شہر جغرافیائی لحاظ سے ایسی جگہ واقع ہے، جہاں دور دور تک کوئی بڑا شہر واقع نہیں، جب کہ اس شہر کو اتنی سہولیات بھی حاصل نہیں ہیں کہ وہ کسی بھی ہنگامی حالات میں اپنا دفاع کر سکے۔