تہمینہ جنجوعہ پاکستان کی نئی سیکریٹری خارجہ مقرر
تہمینہ جنجوعہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ہیں اور وہ اعزاز چوہدری کی جگہ سیکریٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گی۔
اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب کے طور پر فرائض انجام دینے والی تہمینہ جنجوعہ کو سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے تہمینہ جنجوعہ کو سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا ہے جو اس وقت جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔