امریکا کتنی اقوام اور کن طبقات پر پابندی لگا چکا ہے؟
امریکا نے گزشتہ 200 سال میں ایران پر پہلے بھی پابندی لگائی، پابندیوں کی زد میں یہودی اور چینی بھی آئے، رپورٹ
امریکا میں یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی صدر کی جانب سے تارکین وطن کے پروگرام کو معطل کرنے سمیت کسی مخصوص طبقے کی امریکا آمد پر پابندی عائد کی ہو بلکہ اس سے پہلے بھی کم سے کم 6 بار مختلف اقوام اور فرقوں کے لوگوں پر امریکا میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے البتہ 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے لیے 4 ماہ اور عام تارکین وطن کے لیے 3 ماہ کی پابندی کو اس حوالے سے پہلا قدم قرار دیا جاسکتا ہے کہ اس عمل کے ذریعے بیک وقت اتنے ممالک اور عام تارکین وطن پر پابندی عائد کی گئی۔
عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی گزشتہ 200 سالوں کی تاریخ میں کم سے کم 6 بار مختلف قوموں، طبقوں اور نظریات کے لوگوں پر بھی مختلف امریکی صدور نے پابندی عائد کی۔